حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالم اسلام اور خاص طور پر عالم تشیع کی ممتاز شخصیت، خادم حرم رضوی، معاون رہبر معظم، اور صدر جمہوری اسلامی ایران، آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ سید ابراہیم رئیسی امام رضاؑ کے حرم کے متولی اور امام کے مخلص محب تھے۔ ان کی شہادت امام رضاؑ کی ولادت کی شب کو ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ امام نے اپنے خادم کو اپنی بارگاہ میں بلا لیا ہے۔ صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن حجت الاسلام و المسلمین عالی جناب مولانا سید حیدر آقا نے اس حادثے پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم، ملت تشیع اور بالخصوص ملت ایران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خداوند عالم ان شہداء کو شہداء کربلا کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحومین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن انڈیا کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
قال اللہ تعالیٰ
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ (سوره عنکبوت آیت 57)
موت ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا قرآن نے صاف الفاظ میں واضح کردیا کہ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے
البتہ یہی موت اسکے لئے شہد سے زیادہ شیریں ہوجاتی ہے کہ جس کے دل میں محبت اہلبیت اطہارعلیھم السلام ہوتی ہے۔
عالم اسلام بالخصوص عالم تشیع کی مایہ ناز شخصیت خادم حرم رضوی ۔معاون رہبر معظم ۔صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور انکےرفقاءکارکی ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہوئی المناک شہادت سے پوراعالم اسلام سوگوارہوگیاہے۔
سید ابراہیم رئیسی امام رضاؑ کے حرم کے متولی اور امام کے مخلص محبوں میں سے تھے شب ولادت امام رضاؑ آپ کوشہادت نصیب ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ امام نے اپنے خادم کو اپنی بارگاہ میں بلا لیا ہے۔
ہم اس غم ناک حادثہ پر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و رہبر معظم اور ملت تشیع بالخصوص ملت ایران کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتےہیں جو کہ اس حادثہ سے داغدار ہے۔
خداوند عالم کی بارگاہ میں دعاہے کہ ان شہداءکوشہداء کربلاکے ساتھ محشورفرمائےاوراس حادثہ پرمرحومین کے اہل خانہ کوصبرجمیل عنایت فرمائے۔
شریک غم
صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن انڈیا